اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ارنا کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افغانستان میں واقع صوبۂ ہلمند کے گورنر کے ترجمان عمر زواک نے بدھ کے دن کہا ہے کہ ایک خود کش حملہ آور نے ضلع نوزاد کے سابق پولیس چیف کی گاڑی کے راستے پر دھماکہ خیز مواد سے بھری اپنی گاڑی زور دار دھماکے سے اڑا دی۔ لیکن ان کو اس میں کوئي نقصان نہیں پہنچا۔ عمر زواک نے مزید کہاکہ اس حملے میں ایک پولیس اہلکار اور دو عام شہری ہلاک جب کہ اٹھارہ افراد زخمی ہوگۓ ہیں۔ زخمیوں میں پولیس اہلکار اور عام شہری شامل ہیں۔ دریں اثناء ہماری پشتو سروس نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ اس کار بم دھماکے میں نو افراد ہلاک اور انیس زخمی ہوئے ہیں۔ ابھی تک کسی فرد یا گروہ نے اس حملے کی ذمےداری قبول نہیں کی ہے۔ واضح رہے کہ صوبۂ ہلمند میں گزشتہ چند ماہ کے دوران افغانستان کی سیکورٹی فورسز اور طالبان کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہی ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲